Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی عرب پاکستانی شجرکاری مہم سے متاثر ہوکر 10 ارب درخت لگائے گا

اپنے دورے کے دوران سعودی حکام نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ مملکت نے پاکستان کی طرح اپنی شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شائع 31 جنوری 2022 02:28pm

پاکستان کی بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم سے متاثر ہو کر سعودی عرب نے ماحولیات کی بحالی کیلئے10 ارب درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹریبیون کی رپوٹ رپوٹ مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل سپروائزر آف چیف ایگزیکٹو آف کنگڈم آف سعودی عرب انجینئر محمد بن علی القیمی کی قیادت میں خوشاب سمیت پاکستان کے مختلف جنگلات، پارکس اور نرسریوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سینئر اور جونیئر دونوں افسران نے وفد کو پاکستان کی شجرکاری مہم میں استعمال ہونے والی تکنیکوں کے بارے میں بتایا۔

خوشاب کے دورے سے قبل دورہ کرنے والے حکام نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے انسداد کیلئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد وفد نے خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں 10 بلین ٹری سونامی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں اضاخیل میں زیتون کے پودے لگانے والے مقامات کا بھی دورہ کیا۔

چکوال کے علاقے چنجی میں نیشنل پارک کے مقام پر محکمہ جنگلات کے چیف کنوینر ناردرن زون ملک شاہ درشید اعوان اور خوشاب کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نسیم اقبال بٹ نے دورہ کرنے والے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر چچوال کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر بلال احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ چکوال کے علاقے چنجی میں نیشنل پارک کے مقام پر محکمہ جنگلات کے چیف کنوینر ناردرن زون ملک شاہ درشید اعوان اور خوشاب کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نسیم اقبال بٹ نے دورہ کرنے والے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر چچوال کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر بلال احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

سعودی وفد کو بتایا گیا کہ تھل میں کامیاب شجر کاری کی گئی ہے جبکہ وفد کو بتایا گیا کہ تھل اور سعودی عرب کے ریتیلے علاقوں میں مماثلت کے باعث یہاں جو درخت کامیابی سے اگائے گئے ہیں وہ مملکت میں بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

انہیں پودوں کی 20 اقسام اور 30 ​​سے ​​زائد اقسام کے بیج بتائے گئے جنہیں سعودی عرب میں کاشت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران سعودی حکام نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ مملکت نے پاکستان کی طرح اپنی شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

plantation drive

Saudi Arab

Arab Media

tree plantation

KSA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div