Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

فلم اسٹار شاہ رخ خان کی اگلی فلم کس کے ساتھ ہوگی؟

شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی ڈرگ کیس میں گرفتاری کے باعث اپنے شوٹنگ کے تمام شیڈول منسوخ کر دیے تھے۔
شائع 04 فروری 2022 12:56pm
آریان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اور تقریباً ایک ماہ  بعد ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔فائل فوٹو۔
آریان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اور تقریباً ایک ماہ بعد ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔فائل فوٹو۔

ممبئی: مشہور بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے میگا بجٹ پروجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان مارچ میں راجکمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے، راجکمار ہیرانی کی فلمز انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی جانے والی فلموں میں سے ایک ہیں جس میں سنجو اور تھری ایڈیٹس شامل ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ ان کی یہ پہلی فلم ہے اور ان کے اس پروجیکٹ کے بارے میں کافی چرچا ہے۔

گزشتہ سال شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی ڈرگ کیس میں گرفتاری کے باعث اپنے شوٹنگ کے تمام شیڈول منسوخ کر دیئے تھے، آریان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اور تقریباً ایک ماہ بعد ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔

نومبر میں یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ شاہ رخ خان اپنے لئے ایک نئے باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں۔ مبینہ طور پر انہوں نے تمام ڈائریکٹرز سے درخواست کی تھی کہ وہ شوٹنگ کے تمام شیڈول اس طرح ترتیب دیں جس سے وہ اپنی فیلمی کو با آسانی دیکھ سکیں۔

تاحال اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے اس سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Shahrukh Khan

Aryan khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div