Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسرائیل کا دبئی کیلئے پروازیں بند کرنے کا عندیہ

اسرائیل نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے دبئی کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے
شائع 07 فروری 2022 03:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

یروشلم: اسرائیل نے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کی وجہ سے دبئی کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق اسرائیل نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے دبئی کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ابوظبی کیلئے پروازیں جاری رہیں گی۔

اسرائیلی اور دبئی کے حکام اپنے سیکیورٹی پلان پر متفق ہوجاتے ہیں تو بئے پلان کے تحت پروازیں معمول کے مطابق دبئی آئیں گی، جو تل ابیب سے براہ راست چلائی جائیں گی۔

تاہم ابھی اسرائیلی ایئر لائنز کمپنیاں اپنی پروازیں بند کردیں گی جس سے امارات کی قومی ایئرلائن ’’فلائی دبئی‘‘ کو فائدہ ہوگا جو تل ابیب کے لیے براہ راست پرواز چلتی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی روٹ کو تبدیل کرنے پرغور کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ہی اسرائیل نے سیکیورٹی انتظامات ک غیر مطمئن قرار دیتے ہوئے دبئی کے لیے پروازوں کو بند کرنے کا عندیہ دیا ہے جسکا باضابطہ اعلان بدھ کو متوقع ہے۔

UAE

dubai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div