Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

الیکشن ترمیمی بل: وزراء اور اسمبلی اراکین کو عوامی اجتماعات میں شرکت کی اجازت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ...
شائع 19 فروری 2022 01:33pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ایک قانون میں ترمیم کی ہے، جس سے وزراء اور قانون سازوں کو عوامی اجتماعات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر پارلیمنٹ میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعدالیکشن کمیشن قانون میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہے اور اب قانون سازوں اور وزراء کو عوامی اجتماعات میں شرکت کی اجازت دیں گی۔

خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے پہلے مرحلے اور ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، بلاول بھٹو اور دیگر سمیت اعلیٰ قانون سازوں کو حلقوں میں عوامی اجتماعات میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے حال ہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال، دوسرا الیکشن ترمیمی بل 2021 سمیت اہم بلوں کی منظوری کے بعد انتخابات سے متعلق بلوں میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔

ای وی ایم کے استعمال سے متعلق بل اور دوسرا الیکشن ترمیمی بل 2021 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش کیا۔

صدر عارف علوی نے پارلیامینٹ اجلاس میں منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کردیے۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کو ملک میں انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کی کوششوں پر مبارکباد دی۔

پاکستان

ECP

National Assembly

Bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div