Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

توانائی کی مارکیٹ میں سعودی کمپنی آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح پر

امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2022 11:42am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ریاض سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق توانائی کی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے آرامکو کے شیئر کی قیمت 43.1 ریال تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

"سعودی آرامکو" سرکاری طور پر سعودی عربین آئل کمپنی سعودی عرب کی عوامی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی کمپنی ہے۔

سعودی میڈیا نے بتایا کہ "آرامکو" کی مارکیٹ میں ویلیو 2300 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا فون آیا تھا ۔

دونوں شخصیات کے درمیان یوکرین کی صورتحال اور توانائی کی منڈیوں پر بحران کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

oil price

Oil prices

Shah Salman

President france

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div