Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 03 اموات، 609 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے...
شائع 13 مارچ 2022 09:32am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 افراد جان سے گئے جبکہ 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,307 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,518,692 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 692 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 854 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 715 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18ہزار 070، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 818، بلوچستان میں 35 ہزار 437، گلگت بلتستان میں11ہزار 631 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 167 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 03 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ سندھ میں 02 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,538 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6300، اسلام آباد میں 1020، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 17 ہزار 961 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 600 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.70 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 494 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 70 ہزار 424 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 627 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 609 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 897 ہزار 815 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div