Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان نے وہ کر دکھایا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم نہ کرسکی

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ایک ہزار ...
شائع 17 مارچ 2022 09:32am

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ایک ہزار سے زائد گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود 5روزہ ٹیسٹ میچ بچانے والی دنیا کی واحد اور مجموعی طور پر دوسری ٹیم بن گئی۔

کرک انفو کے مطابق پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں مجموعی طور پر ایک ہزار 30 گیندوں کا سامنا کیا اور سات وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے اور میچ برابر ہوگیا۔

کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل چوتھی اننگز میں ایک ہزار سے زائد گیندوں کا سامنا کرکے میچ صرف انگلینڈ کی ٹیم نے سنہ 1939 میں جنوبی افریقا کیخلاف بچایا تھا،یہ ٹیسٹ میچ 10 روزہ تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے ایک ہزار 746 گیندیں کھیلیں اور 5وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے تھے۔

چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے اور میچ بچانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی انگلینڈ کی ہی ٹیم ہے جس نے سنہ 1995 میں جنوبی افریقا کیخلاف 990 گیندیں کھیلیں۔

اس فہرست میں چوتھا ریکارڈ سنہ 1930 میں 987 گیندوں کا سامناکرنے والی ویسٹ انڈیز جبکہ پانچواں ریکارڈ سنہ 1961 میں 960 گیندوں کا سامنا کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس ہے۔

Pakistan Team

PAK VS AUS

karachi test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div