Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات، عدم اعتماد پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ

ذرائع کے مطابق منسٹر انکلیو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
شائع 18 مارچ 2022 09:32am

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان رات گئے منسٹرانکلیوپہنچے، جہاں فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق منسٹر انکلیواسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں تحریک عدم اعتماد پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے منظر عام پر آنے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق مشاورت کی گئی اور حکومتی اتحادیوں کے تحظالت پرغورکیا گیا ۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم ملاقات میں اکرم خان درانی، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود بھی شریک تھے۔

PDM

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div