Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران صرف ایک مریض انتقال کرگیا، 375 نئے کیسز رپورٹ

خطرناک کورونا وائرس نے اب تک 30,329 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,521,888 ہوگئی۔
شائع 20 مارچ 2022 09:23am

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران صرف ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 375 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,329 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,521,888 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 375 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 888 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 579 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 393 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18 ہزار 629، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 951، بلوچستان میں 35 ہزار 458، گلگت بلتستان میں11ہزار 664 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 214 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے صرف ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 329 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے صرف پنجاب میں مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,548 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6307، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 15 ہزار 800 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 506 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.06 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 286 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 75 ہزار 759 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 225 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 375 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 145 ہزار 508 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div