Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 اموات، 329 نئے کیسز رپورٹ

خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,336 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,523,401 ہوگئی۔
شائع 25 مارچ 2022 09:09am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 افراد جان سے گئے جبکہ 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,336 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,523,401 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 401 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 467 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 697 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18ہزار 838، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 006، بلوچستان میں 35 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 688 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 238 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 03 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 336 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 02 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13,551 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8093، خیبرپختونخوا میں 6309، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 08 ہزار 347 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 446 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.10 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 42 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 84 ہزار 718 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 ہزار 790 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 329 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 297 ہزار 869 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div