Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی' ، شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔
شائع 25 مارچ 2022 12:31pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔

شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کے نام خط میں لکھا کہ 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی،جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسزملنے چاہیئے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ،چند اراکین کو 19مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق آپ 14دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے،آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly Speaker

Letter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div