Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا

شاہ زین بگٹی بلوچستان صوبے میں ترقی نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
شائع 28 مارچ 2022 04:04pm
شاہ زین بگٹی ___ ٹوئٹر فوٹو
شاہ زین بگٹی ___ ٹوئٹر فوٹو

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا۔

انہوں نے بلوچستان صوبے میں ترقی نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم کوبھجوادیا ہے۔

یاد رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ سے استعفیٰ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ "وفاقی حکومت نے ہمیں امید دلائی کہ حالات بہتر ہوں گے لیکن عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔"

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Balochitan

bilawal bhuto

imran khan

shahzain bugti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div