Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت 33 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔
شائع 01 اپريل 2022 04:27pm
قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اپریل تک ہو گا ___  فائل فوٹو
قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اپریل تک ہو گا ___ فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118.31 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، تاہم قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اپریل تک ہو گا۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت 33 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 28 فروری کے فیصلے کی روشنی میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان

crude oil

Petroleum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div