Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عابد شیر علی کا لندن میں جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان

جمائما گولڈ سمتھ نے عابد شیر علی کی ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرےگھر کے باہر احتجاج کیاجارہاہے، سوشل میڈیا پر میرے بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2022 11:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لندن: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

لیگی رہنما عابد شیر علی نے سماجی روابط ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر 17 اپریل کو احتجج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے عابد شیر علی کی ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرےگھر کے باہر احتجاج کیاجارہاہے، سوشل میڈیا پر میرے بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ 90 دہائی کےلاہور میں واپس آگئی ہوں۔

ایک بیان میں عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ ان کا اور ان کے بچوں کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کے بچے نجی زندگی میں مصروف ہیں جو سوشل میڈیا بھی استعمال نہیں کرتے۔

london

protest

Jemima Goldsmith

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div