Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کشمیری ہندوستان کی تمام چالوں سے واقف ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر

آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، آزادی ملنے تک کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے، ہندوستانی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے, سردار تنویر الیاس
شائع 24 اپريل 2022 11:23am

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کشمیر کے دورے اور پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کریں گے، کشمیری ہندوستان کی تمام چالوں سے واقف ہیں، ہندوستانی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ دورے کیخلاف آزاد کشمیر میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

پاسبان حُریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام برہان وانی شہید چوک میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، سیاہ پرچم تھامے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے بازی بھی کی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری ہندوستان کی تمام چالوں سے واقف ہیں، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، آزادی ملنے تک کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے، ہندوستانی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے ۔

مشعال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو انسانیت کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی دہشت گردی میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو غضب کر دیا گیا، ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرین کہتے ہیں مقبوضہ وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، خواتین، بچوں سمیت نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، بھارت جنتے ظلم کرے آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتا۔

Indian occupied Kashmir

Narendra Modi

Muzaffarabad

PM Azad Kashmir

Sardar Tanveer Ilyas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div