Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا جامعہ کراچی دھماکے پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کراچی میں دھماکے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہلاک افراد میں چینی افراد بھی شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 10:41pm
وزیراعظم کاجامعہ کراچی دھماکے پر اظہارِ افسوس۔  فوٹو — آج نیوز
وزیراعظم کاجامعہ کراچی دھماکے پر اظہارِ افسوس۔ فوٹو — آج نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کراچی میں دھماکے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہلاک افراد میں چینی افراد بھی شامل ہیں۔

شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے پر مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ورثا سے ہمدردی کا اآظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے میں چینی شہری سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

karachi universtiy

Blast

Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div