Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیب نے فرح خان کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت...
شائع 28 اپريل 2022 04:05pm
Photo: FILE
Photo: FILE

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا۔

انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائے گی، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اتنی رقم فرح خان کے پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

نیب اعلامیے کے مطابق فرح خان کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ان کے اثاثے 2018 سے غیر معمولی طور پر بڑھے، اسی دوران فرح خان 9 بار امریکا اور 6 بار یو اے ای بھی گئیں۔

NAB

money laundering

Farah Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div