Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا وعدہ وفا نہ ہوسکا، بجلی شارٹ فال میں واضح کمی ریکارڈ

بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار800 میگاواٹ جبکہ طلب 22 ہزارمیگاواٹ ہے بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار200 میگاواٹ رہ گیا۔
شائع 02 مئ 2022 04:02pm
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 3200 میگاواٹ رہ گیا، پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی تیکنیکی خرابیاں لوڈ شیڈنگ کی وجہ قرار دے دیں۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم کی مئی سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت پر مکمل عملدرآمد تو نہ ہوسکا تاہم گرمی کے ستائے عوام کچھ ریلیف ضرور مل گیا ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ہیں کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 800 میگاواٹ جبکہ طلب 22 ہزارمیگاواٹ ہے بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار200 میگاواٹ رہ گیا۔

تاہم شارٹ فال کم ہونے پر 70 فیصد لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی حالیہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی تیکنیکی خرابیاں ہیں۔

واضح رہے کہ ہائی لاسزکے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

load shedding

power division

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div