Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ واحد صوبہ بننے جا رہا ہے جو کچرے سے بجلی پیدا کریگا: مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے شہرکا سب سے بڑا مسئلہ کچرا تھا، کراچی کو کچراچی کہا...
اپ ڈیٹ 09 مئ 2022 04:20pm

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے شہرکا سب سے بڑا مسئلہ کچرا تھا، کراچی کو کچراچی کہا جاتا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مافیا کو ختم کرنے میں سندھ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا ،جہاں سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ تھی وہاں بہتری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گھر گھر جا کربھی کچرا کلیکشن کیا، ہمیں کورنگی اوروسطی میں تنقید کا سامنا رہا، ان 2 اضلاع میں سندھ حکومت نےمکمل سپورٹ فراہم کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت فارن انویسٹمنٹ لارہی ہے، اچھےکام میں مافیا رکاوٹیں ڈالتی ہے، کورنگی میں کچرا اٹھانے پر مارا گیا ہم نے ایف آئی آر کٹوائی، مافیا کچرے سے پیسے کماتی ہے، مافیا پھر سرگرم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کوختم کرنے میں شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس وقت ساڑھے8 ہزارٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ بننے جا رہا ہے جو کچرے سے بجلی پیدا کریگا، دوسرا بڑا مسئلہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چند ہفتوں میں اورنج لائن فنکشنل کرنے جارہی ہے، اورنج لائن کا نام عبدالستار ایدھی رکھ دیا گیا ہے، 240 بسیں چائنا سے تیار ہوچکی جو کراچی کے7 روٹس پرچلیں گی۔

administrator karachi

Murtaza Wahab

Sindh government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div