Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی والے تیار ہوجائیں، پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے،اس کے باوجود گھروں میں بجلی غائب رہتی ہے۔
شائع 12 مئ 2022 11:56am
گرمی کی یہ لہر 2 دن جاری رہے گی، محکمہ موسمیات ــــــ فوٹو وکی پیڈیا
گرمی کی یہ لہر 2 دن جاری رہے گی، محکمہ موسمیات ــــــ فوٹو وکی پیڈیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیار ہوجائیں شہر میں گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

آج نیوزکے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینتی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور گرمی کی یہ لہر 2 دن جاری رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ کل سے شروع ہونے والی گرمی کی شدت دو دن تک جاری رہے گی لیکن ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہرمیں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے،اس کے باوجود گھروں میں بجلی غائب رہتی ہے۔

تاہم شہر قائد کا پارہ کل اور پرسوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

karachi

load shedding

Hot Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div