Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

الیکشن کیلئے 17 اگست 2023 تک کا انتظار کرنا پڑے گا: خالد مقبول

آج نیوز کے پروگرام "اسپاٹ لائٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس الیکٹڈ حکومت ہے، ایم کیو ایم نے اپنے دو وزیر حکومت کو دیئے ہیں۔
شائع 17 مئ 2022 11:58pm
وزیر قانون کوئی کام خود نہیں کرتا بلکہ اس سے رائے لی جاتی ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
وزیر قانون کوئی کام خود نہیں کرتا بلکہ اس سے رائے لی جاتی ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ انتخابات کیلئے 17 اگست 2023 تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

آج نیوز کے پروگرام “اسپاٹ لائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس الیکٹڈ حکومت ہے، ایم کیو ایم نے اپنے دو وزیر حکومت کو دیئے ہیں اور ہم نے عمران خان سے کہا تھا کہ اگر سازش ہورہی ہے تو عدالتی کمیشن بنائیں۔

خالد مقبول نے مزید کہا کہ وزیر قانون کوئی کام خود نہیں کرتا بلکہ اس سے رائے لی جاتی ہے، عمران خان کےدور میں بھی پیٹرول کی قیمت بڑھ رہی تھی، انتخابات کے لئے اگست 2023 تکا کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Election

Aaj News program

Khalid Maqbool Siddiqui

PM Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div