Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے

راجہ ریاض کی درخواست پر 16 اور غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران نے دستخط کیے.
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 08:20pm
قومی اسمبلی سیکٹیریٹ کے مطابق تقرری کا نوٹیفکیشن جلد  جاری کردیا جائے گا۔  فوٹو — فائل
قومی اسمبلی سیکٹیریٹ کے مطابق تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض ایوان میں قائد حزب اختلاف بن گئے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی ہے، اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کے اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر تقرر کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، راجہ ریاض کی درخواست پر 16 اور غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران نے دستخط کیے۔ قومی اسمبلی سیکٹیریٹ کے مطابق تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

Opposition leader

National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div