Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے،...
شائع 24 مئ 2022 12:05pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ہر اقدام فسادیوں سے عوام کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے لیکن شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کی بائیکاٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی حفاظت کرنے کے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، عوام کو بچانے کے لئے ‘ریڈلائن’ لگانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ‘سرخ لکیر’ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر اقدام فسادیوں سے عوام کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

Maryam Aurangzeb

spokesperson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div