Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گھوٹکی موٹروے ایم 5 پر کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

گھوٹکی موٹروے ایم 5پر کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے 5افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی کے قریب...
شائع 31 مئ 2022 10:32am

گھوٹکی موٹروے ایم 5پر کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے 5افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی کے قریب موٹروے ایم 5 سرحد کے مقام پر آزاد کشمیر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی، صادق مسیح اور ذیشان مسیح سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت عابد علی، فرید احمد، ندیم احمد، شاہ بخش، شاہ زین، قیصر علی، محمد رضا، نایاب بی بی اور سعید انجم کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو گھوٹکی کی اسپتال منتقل کیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر اور رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا گیا۔

Ghotki

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div