Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر رتوڈیرو میں کارروائی، مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد، کیبل...
شائع 31 مئ 2022 12:13pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر رتوڈیرو میں کارروائی، مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد، کیبل وائر، ریموٹ کنٹرول، سرکٹ ڈیوائس، آئی فون ، ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین، شناختی کارڈ برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر رتوڈیرو میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد سے 960 گرام بارودی مواد و اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کلعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سکھر،خیرپور،لاڑکانہ میں دہشتگردی کامنصوبہ بنارہےتھے، گرفتاردہشت گرد کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی۔

Larkana

police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div