Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان نے جلسوں کے نام پر نوجوانوں کو سڑکوں پر رقص کرایا: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے مودی دوستی میں مسئلہ کشمیر کو سخت نقصان پہنچایا اور ملک کو مقروض کیا
شائع 01 جون 2022 07:23pm
حکومت پوری محنت سے سوچ بچار کررہی ہے۔  فوٹو — فائل
حکومت پوری محنت سے سوچ بچار کررہی ہے۔ فوٹو — فائل

سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے جلسوں کے نام پر نوجوانوں کو سڑکوں پر رقص کرایا ہے۔

جدہ میں کشمیر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپنے دورِ اقتدار کے دوران گذشتہ چار سال سے کم عرصے میں عمران خان نے یہودی پالیسی کے مطابق پاکستان کا پر شعبہ تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ملک کی معیشت خراب ہے مسئلہ یہ ہے کہ عمران نے جو اس ملک کے ہر شعبے کے ساتھ ظلم کیا ہے وہ سدھارہ کیسے جائے اس مسئلے پر اتحادی حکومت پوری محنت سے سوچ بچار کررہی ہے۔

اپنے اعزاز میں دیے گئے سردار عنائت اللہ کے عشائیہ میں مولانہ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے مودی دوستی میں مسئلہ کشمیر کو سخت نقصان پہنچایا، ملک کو مقروض کیا، دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے جب کہ انہوں نے خود ہوشرباء کرپشن کی اور الزام سابقہ حکومتوں پر لگاتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدالتوں، اور اداروں کو دھمکیاں دینے کی ریت ڈالی، نوجوانوں کو جلسوں کے نام پر سڑکوں پر رقص کرایا، بدزبانی، او ر عوام کو تقسیم کرنے کا ہر طریقہ استعمال کیا۔ اس صورتحال میں موجودہ حکومت کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں خرابیوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح مہنگائی و بے روزگار ی کی دلدل میں پھنسی عوام کو ریلیف دینا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھی عمران حکومت نے مجرمانہ پالیسی اپنائی اور مودی سے توقعات وابستہ کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اسے چار سال پہلے کی پوزیشن پر لے آئی۔

مولانہ فضل الرحمان نے یسین ملک کو عمر قید سزا پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 25مئی کو عمران خان کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں صرف بھارتی ظلم اور یسین ملک کی سزا سے پاکستان اور کشمیریوں سے توجہ ہٹانے کیلئے تھا جسے اس نے ہنگامہ، جلاؤ گھیراؤ کرکے بھارتی ایجنڈے کو مکمل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کے خلاف جرائم کی طویل فہرست ہے اس نے مسلمانوں کی بااثر تنظیم او آئی سی میں دوست ممالک کو ناراض کرکے تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی جو اللہ کا شکر ہے کامیاب نہیں ہوسکی۔عمران کا ایجنڈہ صرف اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کا تھا اور اب بھی ہے کہ وہ پاکستان میں انتشار پھیلائے۔

جدہ

imran khan

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div