Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

وزیراعظم کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

رجب طیب اردگان نے کہا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 10:22pm
عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے بھی شکرگزار ہیںِ۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے بھی شکرگزار ہیںِ۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
PM Shahbaz Sharif & Turk President Tayyip Erdogan Joint Press Conference | Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر اردگان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

انقرہ میں وزیراعظم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، انہیں وزارت عظمیٰ کا ممنصب سمبھالنے پر مبارکباد دی، پاکستان اور ترکی مختلف فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہیں جب کہ عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے بھی شکرگزار ہیںِ۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات، انفرا ا سٹرکچر کے شعبے میں قریبی تعاون ہے۔

مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی پاکستان کے دوسرے گھر جیسا ہے، پاکستان اور ترکی 75 سالہ تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں، پاکستان ترکی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات انتہائی مثبت رہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی کااظہارکیا ہے، دفاعی شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کا تعاون قابل ستائش ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوسری ملاقات رواں برس کے ستمبرمیں ہوگی جس میں ای کامرس، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔

Turkish President

Ankara

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div