Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: تمام بلدیاتی ادارے اسپرٹ کا مظاہرہ کرینگے: مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے مختلف نالوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی...
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 04:12pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے مختلف نالوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے برسات سے قبل تمام نالوں کی صفائی کی مہم شروع کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی شہر کے چھوٹے بڑے نالے مکمل صاف کرنے کی ہدایت کی۔

مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت کی کہ نالوں کا چوک ہوجانا اہم مسئلہ ہے صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارش کی صورت میں نکاسی آب مکمل طریقے سے ہوسکے، گزشتہ بارشوں میں ہم سب نے محنت کی اور شہریوں کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ ایک ٹیم ورک کا نتیجہ تھا، یہی ٹیم ورک درکار ہے، حدود و قیود کی بحث کے بغیر برساتی نالے صاف ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام بلدیاتی ادارے اسپرٹ کا مظاہرہ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے برساتی پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔

karachi

PPP

Murtaza Wahab

Sindh government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div