Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں: بابراعوان

پوری قوم سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہوں، کبھی کبھی لمحے ایسی خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتنی پڑتی ہیں، اس لئے سب کو جاگنا ہوگا، رہنماء تحریک انصاف
شائع 05 جون 2022 09:52am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، آئندہ 24سے 48گھنٹے بہت اہم ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنماء بابر اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خطرات لاحق ہیں، آنے والے 24 سے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، کل کی رات اور بنی گالہ کو ذہن میں رکھئے گا۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ پوری قوم سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہوں، کبھی کبھی لمحے ایسی خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتنی پڑتی ہیں، اس لئے سب کو جاگنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی جاگنا ہوگا۔

اسلام آباد

imran khan

Babar Awan

video message

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div