Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں گرمی کی شدت میں تیزی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

آئندہ 5روز کے دوران دن کے اوقات کار میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے متوقع ہے۔
شائع 05 جون 2022 01:34pm

اسلام آباد: ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدت میں تیزی آنے لگی، این ڈی ایم اےنےہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، آئندہ 5روز کے دوران دن کے اوقات کار میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے متوقع ہے۔

ملک میں گرمی کی لہر جاری ہے اوردرجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، این ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث طوفان اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی اور دادو میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ طویل لوڈ شیڈنگ اور سخت گرمی میں محنت مزدوری امتحان بن گئی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو آبی ذخائر میں کمی، کھڑی فصلوں اور پودوں کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کو بلا ضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد

Heat Wave

Hot Weather

NDMA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div