Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

27 پاور پلانٹس پاکستان کی ملکیت نہیں: حماد اظہر کا دعویٰ

معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے، حکومت اگر چاہتی ہے حالات بہتر ہوں تو فوری انتخابات کرائے
شائع 07 جون 2022 06:26pm
الیکشن نہیں ہوئے تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
الیکشن نہیں ہوئے تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 پاور پلانٹس ملک کی ملکیت نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کابنفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اب جھوٹ بول رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس اور بجلی فراہم نہیں کی جا رہی جب کہ 27 پاور پلانٹس ملک کی ملکیت ہی نہیں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ڈالر ایک دن میں 2 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا، حکومت کے پاس ہر چیز کا علاج قیمتیں بڑھانا ہے، 3 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6روپے اضافہ ہوا ہے، روپیہ 55دن کے اندر 23روپے قدر کھوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شروع دن سے کوئی فیصلہ سازی نہیں کی، یہ لوگ دعا کر رہے کہ بارش ہوجائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہو، معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے، حکومت اگر چاہتی ہے حالات بہتر ہوں تو فوری انتخابات کرائے اور اگر الیکشن نہیں ہوئے تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

اسلام آباد

Hammad Azhar

Loadshedding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div