Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک نے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کو پاکستان بھرمیں قائم اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 10 جون 2022 02:51pm
پرانے نوٹوں کو اسٹیٹ بینکْ کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے، فوٹو فائل
پرانے نوٹوں کو اسٹیٹ بینکْ کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے، فوٹو فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے پرانے اور ناکارہ نوٹوں کو جمع کرکے ان کی جگہ نئے نوٹ لے لیتا ہے۔

مزید برآں بینک نے نوٹوں کو ختم کرنے کی منظوری اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کے سیکشن 25(2) کے تحت اسٹیٹ بینک پاکستان بورڈ کی سفارشات پر وفاقی کابینہ نے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کو 31 دسمبر 2022ء تک پاکستان بھر میں قائم ایس بی پی - بی ایس سی کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔

pakistan ecomony

State Bank Of pakistan

Pakistan Rupee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div