Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکل جانے کے قوی امکانات

فیٹف پلینری سیشن میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان 17 جون بروز جمعہ کو ہوگا
شائع 15 جون 2022 08:23pm
اجلاس جرمن دارالحکومت برلن میں جاری ہے۔  فوٹو — فائل
اجلاس جرمن دارالحکومت برلن میں جاری ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جرمنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس جاری ہے جہاں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد شریک ہے۔اجلاس میں آج پاکستان کے حوالے سے امور زیر غور آئے اور کل بھی پاکستان کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے شرائط پر عملدرآمد پر پلینری شرکاء کو اعتماد میں لیا جب کہ انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیٹف پلینری سیشن میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان 17 جون بروز جمعہ کو ہوگا جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکل جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جرمن دارالحکومت برلن میں 13 جون سے جاری ہے۔

پاکستان

Germany

FATF

grey list

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div