Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حج کے دوران عازمیں کی سہولت کے لیے 10 نکاتی ماسٹر پلان کا اعلان

حرم انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان میں عازمین حج کی صحت و سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے
شائع 19 جون 2022 10:51pm
حرم انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق ماسٹر پلان میں عازمین حج کی صحت و سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
حرم انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق ماسٹر پلان میں عازمین حج کی صحت و سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

مکہ میں حرم انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے 10 نکاتی ماسٹر پلان کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حج کے دوران تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان میں عازمین حج کی صحت و سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

عازمین کے لیے مسجدالحرام کے راستوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ

  • مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے حصے کو عازمین کے لئے پوری طرح کھول دیا گیا ہے۔
  • بیت اللہ کے طواف کے لئے مطاف کا حصہ صرف حجاج کرام کے لئے مختص ہوگا۔
  • بیت اللہ شریف میں داخلے کے لئے تین بڑے دروازے عازمین حج کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ انتظامیہ نے عازمین حج کے لئے خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کا بھرپور اہتمام کیا ہے۔ اس بات کو اہمیت دی گئی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمین کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

  • معذور افراد کے لئے 18 سو الیکٹرانک وہیل چیئرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
  • خطبہ حج 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

صحت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں روزانہ 10 مرتبہ وبا سے بچاو کے لئے جراثم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اللہ کے مہمانوں کو ایام حج میں بہتر سے بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں۔

صحت

TECHNOLOGY

Saudi Arabia

Hajj

Hajj 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div