Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا پسماندہ طبقے کو 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کی کم تعداد کسی قدر منظور نہیں تاہم کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے
شائع 20 جون 2022 07:46pm
ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فوٹو — فائل
ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے پسماندہ طبقے کو پانچ بنیادی اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء بشمول مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یوٹیلٹی اسٹور کے اقدامات کو سراہا جب کہ انہوں نے غریب اور پسماندہ طبقے کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کا کرتے ہوئے کہا کہ 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کے لئے کم نرخوں پر فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں تو سیع کی بھی منظوری دی اور کہا کہ کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کی کم تعداد کسی قدر منظور نہیں تاہم کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقے کو اس وقت ریلیف کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے، انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر قیمت خرچ کرنے کو تیار ہے اور اس طبقے کو اشیاءِ ضروریہ پر ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل جب کہ مختلف قسم کی سبسڈیاں اکٹھی کرکے ایک جامع نظام بنایا جائے، جس کے تحت خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کے ریلیف کو ترجیح دی جائے۔ سبسڈی کے نظام میں اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ، وزیرصنعت و پیداوار اور وزیرتخفیف غربت تعاون سے حکمت عملی تشکیل دیں۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

utility stores

subsidy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div