Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر امدادی سامان افغانستان روانہ کیا گیا، 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سمامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 02:07pm
پاکستان اس مشکل گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا، این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان روانہ کیا گیا، 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے )نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی جانب سے غم کی اس مشکل گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ

ادھر خیبرپختونخوا حکومت نےافغان زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیمیں بارڈر پر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےعلاج کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نےڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی طبی امداد کیلئے میڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں ، سرحدی علاقوں پر بھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائے گی، افغان زلزلہ متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹرز نے رضاکارانہ سروسز کی پیشکش کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشہ روز 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کےنتیجے میں بڑی تباہی ہوئی تھی، تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

afghanistan

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

earthquake

NDMA

Earthquake victims

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div