Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
شائع 23 جون 2022 11:36am
کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی۔

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلئے پھر بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، سی پی پی اے کے بعد کے الیکٹرک نے بھی مئی کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 4 جولائی کو سماعت کرے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ 11 روپے 34 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 22 ارب 65کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے دیگر ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں7روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 27 جون کو سماعت کرے گی۔

nepra

karachi

electricity price

CPPA

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div