Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا اسلام آباد میں 10سال سے زیر تعمیر جیل مکمل کرنے کا حکم

10 سال سے زیر تعمیر جدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کی قسمت جاگ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔
شائع 27 جون 2022 03:26pm
جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 10سال سے زیر تعمیر جیل اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

10 سال سے زیر تعمیر جدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کی قسمت جاگ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس کا سالوں سے زیر التواء منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےمنصوبے کواگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

اس مقصد کے تحت وزیرعظم نے جیل منصوبے کے جائزے کیلئے 6 رکنی کمیٹی بنائی بنادی جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں داخلہ، ہاؤسنگ، منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سیکریٹری، چیف کمشنر اسلام آباد اور چئیرمن سی ڈی اے شامل ہیں۔

اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے تاہم عمارت کی تعمیر نہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو گزشتہ 6 دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے۔

موٹروے کے قریب سیکٹر ایچ 16 میں 90 ایکڑ پر محیط یہ جدید جیل تعمیر ہورہی ہے، 2منزلہ بیرکوں والی جیل میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھا جائے گا، جس میں اسکول، مساجد، ٹریننگ سینٹر، کھیل کے میدان، آئی سی ٹی کی عدالتیں بھی اس جیل کمپلیکس کا حصہ ہیں، جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

under construction jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div