Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہتک عزت کیس: کنگنا رناوت 4 جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہتک عزت کیس میں 4 جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے...
شائع 28 جون 2022 01:09pm
کنگنا رناوت اور جاوید اختر نے ایک دوسرے کیخلاف کورٹ میں درخواستیں جمع کروادیں: فوٹو: گوگل
کنگنا رناوت اور جاوید اختر نے ایک دوسرے کیخلاف کورٹ میں درخواستیں جمع کروادیں: فوٹو: گوگل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہتک عزت کیس میں 4 جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت میں جاوید اختر نے بے بنیاد الزام لگانے پر کنگنا رناوت کیخلاف 2020 میں ہتک عزت درخواست جمع کرائی تھی۔

اس حوالے سے جاوید اختر کے وکیل، جے بھردواج نے عدالت سے درخواست کی کہ کنگنا کیخلاف متعدد مواقع پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔

تاہم کنگنا رناوت کی جانب سے ان کے وکیل رضوان صدیقی پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ 4 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گی۔

کیس کی سماعت اب 4 جولائی کو شام 4 بجے ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق کنگنا نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب مجسٹریٹ ان کا بیان ریکارڈ کریں تو کوئی میڈیا موجود نہ ہو۔

یہ کیس 2020 کا ہے جب جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔

کنگنا رناوت نے مبینہ طور پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معروف گیت نگار کا تعلق بالی ووڈ کے “خودکش گینگ” سے تھا۔

اس کے فوراً بعد جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف مجسٹریٹ کورٹ میں ہتک عزت کی شکایت درج کروائی تھی۔

دوسری جانب کنگنا نے بھی جاوید اختر کیخلاف بھتہ خوری کی نئی شکایت درج کرائی ہے جس کی سماعت عدالت رناوت کے عدالت میں پیش ہونے اور اپنا بیان دینے کے بعد ہی کرے گی۔

Bollywood

Kangana Ranaut

mumbai

Javed Akhtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div