Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 29 جون 2022 10:51am
موسلادھار بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
موسلادھار بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

lahore

punjab

Rain

preduction

cloudy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div