Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اللہ کے ہر فیصلے میں کوئی مصلحت ہوتی ہے: عظمیٰ بخاری کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل

عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پر جان لیوا حملہ کیا
اپ ڈیٹ 30 جون 2022 02:38pm
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی نے رونا اور بھاگنا نہیں ہے: فوٹو: فائل
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی نے رونا اور بھاگنا نہیں ہے: فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حمزہ شہباز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ اللہ کے ہر فیصلے میں کوئی مصلحت ہوتی ہے، ہم پی ٹی آئی کی طرح فیصلوں پر تنقید نہیں کرتے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی نے رونا اور بھاگنا نہیں ہے، الیکشن کو روکنے یا سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتحادیوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ 177 ہیں، اب انہیں رونے اور بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پر جان لیوا حملہ کیا۔

PMLN

uzma bukhari

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div