Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

شاہ رخ خان کی فلم “جوان” سے متعلق اہم انکشاف

سال 2023 میں ریلیز ہونے والے کئی بڑے پروجیکٹس ہیں اور ان میں سے ایک ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان ہے
شائع 01 جولائ 2022 09:58am
تصویر:  شاہ رخ خان انسٹاگرام فوٹو
تصویر: شاہ رخ خان انسٹاگرام فوٹو

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان تقریباً 5 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری کیلئے بالکل تیار ہیں۔

کنگ خان کے سال 2023 میں ریلیز ہونے والے کئی بڑے پروجیکٹس ہیں اور ان میں سے ایک ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “جوان” ہے۔

فلم کے بارے میں افواہیں چند ماہ قبل شروع ہوگئیں تھی جب اس کا پہلا ٹیزر کلپ اس سال 3 جون کو آیا تھا۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم“جوان“ کے اسٹریمنگ رائٹس فلم کے ٹریلر ریلیز سے پہلے ہی نیٹ فلکس کو فروخت کر دیے گئے ہیں۔

تاہم جسے کل 120 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا، جو کہ اپنے اندر ایک ریکارڈ توڑ قیمت ہے۔

Bollywood

Indian Actor

Shahrukh Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div