Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

‘فٹبال کی سرگرمیوں کی بحالی سے پاکستان میں اس کھیل پر چھائے بادل چھٹ جائیں گے’

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کوشش کر رہے ہیں کہ ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن (ساف) کے دو یوتھ ایونٹ پاکستان میں کرائیں
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 09:42am
ہارون مالک کا کہنا تھا ویمن ٹیم ساف مقابلے کے لیے نیپال جائے گی۔ تصویر: فٹبال پاکستان ویب سائٹ (فائل)
ہارون مالک کا کہنا تھا ویمن ٹیم ساف مقابلے کے لیے نیپال جائے گی۔ تصویر: فٹبال پاکستان ویب سائٹ (فائل)

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر پابندی کے خاتمہ کے بعد نارملائزیشن کمیٹی نے قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن ٹیم ساف مقابلے کے لیے نیپال جائے گی۔

لاہور میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن (ساف) کے دو یوتھ ایونٹ پاکستان میں کرائیں۔

ہارون ملک نے کہا کہ آئندہ ماہ کلب سکروٹنی کے بعد مقررہ وقت پر فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کروا کر اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا فٹبال کی سرگرمیوں کی بحالی سے پاکستان فٹبال پر چھائے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے۔

پاکستان

FootBall

SAFF

South Asian Football Federation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div