Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج لاہور میں بلالیا

پنجاب ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کی وجوہات کا جائزہ اور حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2022 12:34pm
وزیراعظم نے تمام صورتحال پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعظم نے تمام صورتحال پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج لاہور میں بلا لیا، پنجاب ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کی وجوہات کا جائزہ اور حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے سینیر رہنما شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو جانے کے بعد ان کے مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، لاہور میں مسلم لیگ ن کی شکست کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام صورتحال پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں متوقع ہے،آج لاہور میں ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعظم اسلام آباد پہنچے گے۔

PMLN

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Punjab by-elections

high leavel meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div