Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گال ٹیسٹ: دوسری اننگز میں سری لنکا نے 8 وکٹوں پر 301 رنز بنالئے

سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 305 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
شائع 18 جولائ 2022 03:38pm
دنیش چندی مل ایک بار پھر وکٹ پرجم گئے، 63 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای ایس پی این کرک انفو
دنیش چندی مل ایک بار پھر وکٹ پرجم گئے، 63 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای ایس پی این کرک انفو

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، میزبان ٹیم نے اب تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 301رنز بناکر پاکستان کیخلاف 305رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرا روز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنزسے کھیل کا آغاز کیا۔

اوشادا فرنانڈو اور کوشال مینڈس کی نصف سنچریاں اسکور کیں،اوشادا فرنانڈو 64 اور کوشل مینڈس 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کسن راجیتھا 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا نے 20 اور نیروشن ڈکویلا نے 12 رنز اسکور کئے۔

اس کے بعد دنیش چندی مل ایک بار پھر وکٹ پرجم گئے اور پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری بناڈالی، چندی مل 63 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور یاسرشاہ نے عمدہ بولنگ کی، محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا نے دوسری اننگز میں اب تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنالئے ہیں اور اسے پاکستان کیخلاف 305رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلی اننگز میں دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان

Sri Lanka

Baber Azam

Dinesh Chandimal

Galle Test

Pak vs Sri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div