Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

صدر مملکت نے ملک میں نئی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا

جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان میں ایسی حکومت تشکیل دینے کے لئے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں اور امیدوں کے مطابق ہو
شائع 23 جولائ 2022 11:57pm
حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ فوٹو — فائل
حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ فوٹو — فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں نئی وفاقی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک تقریب میں خطاب کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں لہٰذا پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان میں ایسی حکومت تشکیل دینے کے لئے کام کرنا ہوگا جب کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔

Federal govt

democracy

Media

President Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div