Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب کی عوام نے چوروں کے ٹولے کو مسترد کردیا، عمران خان

پرویزالہیٰ سے ملاقات میں وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 07:34pm
عمران خان کی اہم پارٹی رہنماؤں سے بھی مشاورتی بیٹھک ہوگی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عمران خان کی اہم پارٹی رہنماؤں سے بھی مشاورتی بیٹھک ہوگی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے۔

بدھ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی، جس میں ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اورسابق وزیراعظم عمران خان نے اتفاق کیا کہ پنجاب کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، پنجاب کی عوام نے چوروں کے ٹولے کو مسترد کردیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

گزشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی معذرت کے بعد چوہدری پرویز الہٰی ایوانِ صدر میں تقریبِ حلف برداری کے لیے گورنر ہاؤس سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

جہاں پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے رات 2بجے ان سے عہدے کا حلف لیاتھا۔

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کالعدم قرار،پرویز الہیٰ پنجاب نئے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

lahore

pti chairman

faisal mehmood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div