Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور: 3 کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا “سیریل کلر” گرفتار

پشاور کے علاقے کینٹ میں تین کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
شائع 28 جولائ 2022 11:43am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے علاقے کینٹ میں تین کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل ہے، جس کی عمر عمر 20 سے 25 سال ہے۔

آئی جی کے نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن سے گرفتار کئے جانے والے ملزم کا تعلق پشاور سے ہے۔

میڈیا بریفنگ میں آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ واقعات کے حوالے سے پولیس پر بہت دباؤ تھا، پولیس کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی جی پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کئی گھنٹے طویل سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی معظم جاہ کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں، ملزم کو جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ملزم پشاور کا رہائشی ہے اور درزی کا کام کرتا ہے۔

معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ملزم سیریل کلرتھا اور اتوار کو ہی زیادتی اور قتل کی واردات کرتا تھا۔ تینوں زیادتیوں کے واقعات اتوار کے روز ہی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دو بچیوں کو قتل کر دیا، لیکن ایک بچ گئی۔

تین ہفتے تین قتل

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں تین ہفتے کے دوران تین کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ بچیوں میں سے دو کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک بچی زندہ حالت میں ملی۔

حالیہ واقعہ تقریباً دس دن قبل پشاور کے علاقے کالا باڑی میں پیش آیا تھا، اس کے علاوہ ایک واقعہ ریلوے کالونی اور ایک گلبرگ میں پیش آیا، یہ تمام علاقے پانچ کلومیٹر کی حدود میں واقع ہیں۔

واقعات کے بعد علاقہ مکین خوفزدہ تھے اور بچوں کو گھر سے باہر اکیلے نہیں جانے دے رہے تھے۔

peshawar

Child Rape

Rape

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div