Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں پر تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آج مشاورت کرے گا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں چار جج صاحبان کی تعیناتی کے لیے پانچ ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔
شائع 28 جولائ 2022 12:48pm
سپریم کورٹ کی کل 17نشستوں پر اس وقت چیف جسٹس پاکستان سمیت 13جج موجود ہیں۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی چارخالی اسامیوں پر تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں چار جج صاحبان کی تعیناتی کے لیے پانچ ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے 9 رکنی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے بیرون ملک ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ کی کل 17نشستوں پر اس وقت چیف جسٹس پاکستان سمیت 13جج موجود ہیں جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ بھی 13اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

خالی نشستوں پر نامزد ججز میں لاہور، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت اللہ شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پہلے ہی چیف جسٹس کے نام اپنے خط میں تعیناتیوں پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے بھی اعلیٰ عدلیہ میں سنیارٹی کے برخلاف تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

Chief Justice

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Supreme Court of Pakistan

justice qazi faiz esa

judicial commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div