Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کے یونٹ میں فالٹ، درستگی کا کام جاری: کے الیکٹرک

شہر میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے البتہ کمپنی نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا ہے
شائع 02 اگست 2022 12:16am
کمپنی نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا۔ فوٹو — فائل
کمپنی نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا۔ فوٹو — فائل

کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن تین کا یونٹ ایک فالٹ کے باعث عارضی طور پر غیر فعال ہوا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس فالٹ کی شناخت (سیمنز اے جی) کی جانب سے کیے جانے والے کمیشنگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی، جس کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز ہارین الیکٹرک اور سیمینز کے نمائندوں نے کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پلانٹ اب بھی ٹیسٹ رن پر ہےلیکن کمپنی صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہی ہے، ہمیں تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر فالٹ کی درستگی یقینی بنائیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصہ میں آیا جب کہ متاثرہ یونٹ پچھلے مہینے متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے البتہ کمپنی نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

karachi

load shedding

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div